کراچی(اے بی این نیوز)حکومتِ سندھ نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تقریبات کے دوران نظم و ضبط اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تعطیل کا مقصد بھٹو کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نئی نسل کو ان کی سیاسی جدوجہد سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں یادگاری تقاریب، مشاعرے اور خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
دوسری جانب تعلیمی شیڈول کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پنجاب میں یکم اپریل سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس سے طلبہ اور والدین کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں سیاسی و عوامی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں اور مختلف صوبے اپنی اپنی سطح پر اہم فیصلے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں حادثہ، ایک قیمتی جان گئی،دوسرے کی حالت تشویشناک















