اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان ،جا نئے کب سے کب تک سکول بند رہیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں اسپرنگ بریک دی جائے گی جس کے دوران اسکول اور کالجز چند دنوں کے لیے بند رہیں گے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد کے تمام ماڈل اسکولوں اور کالجوں میں 24 مارچ 2026 سے 27 مارچ 2026 تک موسم بہار کی تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران طلبہ کو کلاسز سے وقفہ ملے گا جبکہ تعلیمی اداروں کی معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 30 مارچ 2026 کو دوبارہ کھلیں گے اور اس روز تدریسی عملے کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ اداروں میں ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تیاری اور اعلان کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسپرنگ بریک کے دوران داخلوں کا عمل جاری رہے گا اور تعلیمی ادارے نئے داخلوں کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں گے۔

یہ نوٹیفکیشن فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے اور اس پر ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ کوالٹی اشورنس کے دستخط موجود ہیں۔ اس فیصلے کے بعد اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو مختصر بہار تعطیلات ملیں گی جبکہ اساتذہ امتحانی نتائج کی تیاری میں مصروف رہیں گے۔

مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ ، سونا30 ہزار100 روپے فی تولہ سستا ہو گیا

متعلقہ خبریں