اہم خبریں

افغانستان کیساتھ لڑائی، پاکستان کے 12جوان شہید ہو ئے، طالبان کے 274مارے جاچکے،18 چوکیاں ہمارے قبضہ میں ہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) افغانستان کیساتھ لڑائی، پاکستان کے 12جوان شہید ہو ئے، طالبان کے 274مارے جاچکے،18 چوکیاں ہمارے قبضہ میں ہیں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے انکشاف کیا
دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر فرار ہوئے۔ آپریشن میں 274خوارج ہلاک،400سے زائد زخمی ہیں۔ 73پوسٹیں مکمل تباہ،18پوسٹوں کو قبضہ میں لیا ہے۔ 115ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے 12جوانوں نے شہادت حاصل کی۔ پاک فوج کے 27جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔ طالبان رجیم کی 18چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں۔

حالیہ حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ناقابل تردید شواہد کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ یہ کارروائیاں محض چند شرپسندوں کا کام نہیں بلکہ منظم پشت پناہی کے تحت ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کو کچھ دیر قبل آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ کا مقصد آپریشن کی حکمت عملی، اہداف اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
21 اور 22 فروری کی شب پاک افغان سرحد پر فتنہ الخارج اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ٹھوس انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کوکچھ دیرقبل آپریشن غضب للحق پربریفنگ دی۔ بریفنگ کا مقصد آپریشن غضب للحق کی تفصیل سے آگاہی ہے۔ افغانستان کیساتھ لڑائی، پاکستان کے 12جوان شہید ہو ئے، طالبان کے 274مارے جاچکے،18 چوکیاں ہمارے قبضہ میں ہیں

افغان طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے۔ 21 اور 22 فروری کی شب باغ کے قریب سرحدی علاقوں میں فتنہ اور خوارج کے ٹھکانوں کو درست نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ڈی جی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ جو بھی عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کریں گے، انہیں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج ہر قیمت پر قومی سلامتی کا دفاع کریں گی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس پریس کانفرنس کے بعد زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، شہریوں کی بڑی تعداد افواج پاکستان کے حق میں پیغامات شیئر کر رہی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ قوم ایک بار پھر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آ رہی ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کروانے والے محفوظ نہیں ہوں گے۔ 22مقامات پر کابل ،قندھار،پکتیا ،خوست میں ٹارگٹ کیا گیا۔ خوارج کے جھنڈے احترام کیساتھ اس لیے اتارے کیونکہ ان پر کلمہ لکھا ہوا تھا۔ افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری مقامات کو نشانہ بنایا۔ کابل کی فضاؤں میں رات گئے جو فائر ورکس ہوئے پوری دنیا نے دیکھے۔ دہشتگردوں کو جیسا رسپانس ملنا چاہیے تھا بالکل ویسا ہی دیا ہے۔
پاک افواج کے آگے پیچھے ،دائیں بائیں اقوام پاکستان کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اوراسلحہ ڈپوتباہ کیےگئے۔ کابل،پکتیا،قندھار،پکتیکا،خوست میں اہداف کوانتہائی درستگی سےنشانہ بنایاگیا۔ پکتیکامیں کورہیڈکوارٹرتباہ کیا۔ کابل میں انفنٹری بریگیڈہیڈکوارٹرزکونشانہ بنایا۔ قندھارمیں لاجسٹکس بریگیڈہیڈکوارٹرزکونشانہ بنایاگیا۔ خوارج کے جھنڈے احترام کیساتھ اس لیے اتارے کیونکہ ان پر کلمہ لکھا ہوا تھا۔

پاکستان نےایسابھرپورجواب دیا کہ پوری دنیانےدیکھا۔ تمام53مقامات پردشمن کومنہ توڑ جواب دیاگیا۔ افغان طالبان رجیم کی18چوکیاں پاکستان کےقبضےمیں ہیں۔ دشمن کے115ٹینک اوربکتربندگاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں۔ افغانستان کی73چیک پوسٹیں مکمل طورپرتباہ کردی گئی ہیں۔ آپریشن کےدوران طالبان رجیم کے274اہلکاراورخوارج ہلاک۔ آپریشن غضب للحق میں400سےزائدافغان طالبان اوردہشتگرد زخمی ہوئے۔
آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کے12جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اوراسلحہ ڈپوتباہ کیےگئے۔ کابل،پکتیا،قندھار،پکتیکا،خوست میںہداف کوانتہائی درستگی سےنشانہ بنایاگیا۔ پکتیکامیں کورہیڈکوارٹرتباہ کیا۔ کابل میں انفنٹری بریگیڈہیڈکوارٹرزکونشانہ بنایا۔ قندھارمیں لاجسٹکس بریگیڈہیڈکوارٹرزکونشانہ بنایاگیا۔ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے22ٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا۔

پاک فوج نےایک بارپھرثابت کہ دفاع وطن کیلئےہردم تیارہیں۔ افواج پاکستان نےپیشہ ورانہ اندازمیں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ دشمن کی جانب سےخواتین اوربچوں کونشانہ بنانےکاجھوٹاپروپیگنڈاکیاگیا۔ ہماراموثرجواب مسلح افواج کےمکمل چو کس ہونےکامظہرہے۔ پوری قوم کواپنےنڈراورجانبازجوانوں پرفخرہے۔دہشتگردوں اوران کےسہولتکارں کوویساہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں