اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،اڈیالہ جیل میں فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بیٹی مہرالنسا اور خاندان کے دیگر افراد ملاقات کے لیے جیل کے اندر پہنچ گئے۔

دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کی اجازت تاحال محدود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما سلمان اکرم راجا سمیت دیگر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ معطل ہے۔ چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر وکیل سلمان صفدر نے ان سے ملاقات کی تھی، جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :ایم ٹیگز،گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کو بھی لگائے جائیں گے،جا نئے کب سے مہم شروع ہو گی

متعلقہ خبریں