اہم خبریں

پتنگ باز سجنوں کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ہزاروں پتنگیں اور کیمیکل ڈور ضبط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے اور خونی کھیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اس سلسلے میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف 93 مقدمات درج کیے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے 17 ہزار سے زائد پتنگیں اور 12 ہزار سے زائد خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کی گئی ہیں ضبط شدہ پتنگیں اور مہلک کیمیکل ڈور تلف کر دی گئی ہیں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بتایا کہ کیمیکل ڈور معصوم بچوں موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے روکیں اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

مزید پڑھیں  :ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ملزمان کی شناخت ہو گئی، جا نئےسہیل آفریدی سمیت اور کون کون شامل

متعلقہ خبریں