اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینیٹ سیکیٹریٹ نے آج باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سینٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر فوری طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت سینیٹ کے چیئرمین نے سینٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ فیصلہ قواعد کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
سینیٹ سیکیٹری حفیظ اللہ شیخ نے نوٹیفیکشن کو جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام، وفاقی اور صوبائی اداروں، وزارتوں، میڈیا اور سینیٹ کے اراکین کو آگاہ کیا۔ اس تعیناتی کے بعد راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن کے رہنما کے طور پر تمام قانونی اور رسمی اختیارات حاصل ہوں گے۔
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے تمام اراکین، صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، لیڈر آف دی ہاؤس اور دیگر متعلقہ حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی کارروائیوں میں اس کا اطلاق کریں۔
یہ تعیناتی سینیٹ میں اپوزیشن کے مضبوط کردار اور پارلیمانی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔سوات، چترال میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی















