اہم خبریں

مہک ملک کی کمائی بارے انکشاف،ایک ڈرامہ کا معاوضہ آپ جان کر حیران ہو جا ئیں گے

لاہور(  اے بی این نیوز      )معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور فنکارہ مہک ملک نے اپنی کمائی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے کے عوض اتنا معاوضہ ملتا ہے جو ایک آلٹو کار کی قیمت سے بھی زیادہ بنتا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے معاوضے کے بارے میں سوال کیا تو مہک ملک نے کہا کہ جس طرح کئی یوٹیوبرز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے اتنی آمدن حاصل کر لیتے ہیں کہ ماہانہ ایک یا دو کاریں خرید سکیں، بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ہی ڈرامے سے اتنی فیس لے لیتی ہیں کہ اس رقم سے باآسانی ایک آلٹو آ سکتی ہے، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے معروف اداکارہ نرگس کے معاوضے سے موازنہ کرتے ہوئے سوال کیا، جس پر مہک ملک نے واضح کیا کہ ان کی نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ تقابل پر کوئی رائے نہیں دے سکتیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ان کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں :ٹانک میں پولیس گاڑی پر آئی ڈی دھماکہ،5 اہلکار شہید

متعلقہ خبریں