اہم خبریں

حکومت سے مذاکرات،پی ٹی آئی نے تین شرائط رکھ دیں،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے تین بنیادی نکات پر بات ہونا ضروری ہے۔پہلے نکات میں 8 فروری کو مبینہ طور پر چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی شامل ہے۔ دوسرا، اگر حکومت تیار ہے تو نئے انتخابات کرائے جائیں، اور تیسرا، حکومت بانی تحریک انصاف تک رسائی فراہم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت ان تینوں نکات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تو مذاکرات ممکن ہیں۔ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہو ئے

معاون خصوصی نے بتایا کہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری ہے اور اسے سہیل آفریدی کی قیادت حاصل ہے۔ پختونخواہ میں عوامی موبلائزیشن جاری ہے، جلسے اور سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، اور لوگوں کی دلچسپی تحریک کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔شفیع جان نے کہا کہ مشروط مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے اور غیر مشروط مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہتی ہے تو ہماری بنیادی شرائط پر بات کرنا ضروری ہوگی۔
تحریک کی تیاری جاری ، ٹی او آر سیٹ ، تنظیموں سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ جاوید ہاشمی اور دیگر چھوٹی جماعتیں ہمیں سیاسی سطح پر جوائن کر رہی ہیں۔ سندھ میں ایک کانفرنس ہوگی ،پنجاب میں قومی کانفرنس منعقد ہوگی۔
ایک مستحکم اور قومی موومنٹ بننے جارہی،تاریخیں اور پلان اچکزئی دیں گے۔ پارلیمنٹیرینز کو بھی بلایا جا رہا ہے اور اس کو ایک تحریکی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایل، 2 نئی ٹیموں کی خریداری، 12 پارٹیوں کی دلچسپی،جا نئے نتائج کب جاری کیے جائیں گے

متعلقہ خبریں