اہم خبریں

حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک استحکام کی جانب بڑ ھ رہا ہے،فیلڈ مارشل

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )فیلڈ مارشل کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی میں شہید ہونیوالے معصوم شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے دہشتگردی ،جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کردیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ
حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک استحکام کی جانب بڑ ھ رہا ہے۔ فورم کا ملک کو درپیش خطرات اور آپریشن کی تیاریوں پر زور۔ مسلح افواج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کوہر گز اجازت نہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ملک استحکام،وسیع تر مواقع اور عزت و وقار کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فورم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔ قومی یکجہتی،استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
شرکا کا پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے قومی ایکشن پلان پر زور۔ فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔ فورم کا کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ۔ شرکا نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی بھی توثیق کی۔
شرکا کا غزہ میں فوری،مستقل جنگ بندی،بلا روک ٹوک انسانی رسائی کا مطالبہ۔ کانفرنس کے شرکا کا فلسطینی ریاست کیلئے قابل اعتماد راستے کا بھی مطالبہ.

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی رشوت کیس، اہم پیش رفت،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں