اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد کچہری خود کش دھماکہ میں زخمی شہریوں کا دہشتگردوں کو پیغام سامنے آیا جس میں ایک زخمی شہری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے۔
روز اول سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔
افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں۔ افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوراً نکالا جائے۔ زخمی بچے کی والدہ نے کہا کہ ہم نے افغانیوں کو پناہ دی، کھانا دیا آج وہی افغانی ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔ زخمی بزرگ شہری نے کہا کہ
پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جب تک کلمہِ لا الہ پڑھنے والے اس ملک میں زندہ ہیں ، پاکستان ہمشہ فتحیاب رہے گا۔ ہمیں امن چاہیے، بھارت پاکستان میں مداخلت سے باز آجائے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس سانحہ،پوسٹ مارٹم مکمل،7 نعشیں ورثا کے حوالے















