اہم خبریں

کالعدم مذہبی جماعت کے 2رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

ملتان (اے بی این نیوز)کالعدم مذہبی جماعت کے دو رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی (پی ای سی) اور سابق رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنما کالعدم مذہبی جماعت کے ٹکٹ ہولڈرز تھے، جنہوں نے علی حیدر گیلانی سے تفصیلی ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے، جو ہر طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے دونوں ٹکٹ ہولڈرز ماضی میں ان کے خلاف الیکشن لڑ چکے تھے، تاہم اب انہوں نے پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کسی دباؤ یا شرط کے بغیر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو صوبائی حلقے میں پارٹی عہدے بھی دیے گئے ہیں تاکہ وہ عوامی سطح پر پارٹی کے منشور کو آگے بڑھا سکیں۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا یہ عمل عوامی اعتماد کی بحالی اور پارٹی کی جنوبی پنجاب میں بڑھتی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں‌:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

متعلقہ خبریں