اہم خبریں

فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیدیا

فیصل آباد( اے بی این نیوز)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ابرار احمد کی عمدہ باؤلنگ کے باعث وہ 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز بنا سکی۔

دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کاک نے 53، جوہان ڈی پریٹوریئس نے 39 جب کہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ مہمان ٹیم کے حصے میں آیا تھا۔
27ویں ترمیم پر اپوزیشن متحرک! اچکزئی کا لیگی و پیپلز پارٹی قیادت کو خط لکھنے کا فیصلہمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں