اہم خبریں

بیرسٹر علی ظفر کا 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے فل ہاؤس کمیٹی بنانے کا مطالبہ !

اسلام آباد( اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27ویں ترمیم پر بحث کے لیے فل ہاؤس کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی ابھی آئینی ترمیم کا مسودہ موصول ہوا ہے، اسے پڑھے بغیر اس پر بات نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹر علی ظفر نے 27ویں ترمیم پر بحث کے لیے فل ہاؤس کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت جلدی میں ہے، اس ترمیم سے آئین متنازع ہو جائے گا، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:این اے- 66 وزیر آباد کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب

متعلقہ خبریں