واشنگٹن(اے بی این نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نےجرائم میں ملوث 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر دیے۔
سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں۔
سینیئرامریکی اہلکار نے بتایا کہ 16ہزار ویزے نشے میں ڈرائیونگ اور 12ہزار تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔
امریکی اہلکار کے مطابق ویزا میعاد ختم ہونے اورقانون کی خلاف ورزی پراگست میں 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چارلی کرک پرحملے کے بعد اشتعال انگیزپوسٹ کرنےپر گزشتہ ماہ 6 ویزے منسوخ کیےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا















