اہم خبریں

وزارتِ مواصلات میں اربوں کے گھپلے،ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز       ) پی ڈی ایم دور حکومت میں وزارتِ مواصلات میں اربوں کے گھپلے۔ آڈٹ رپورٹ نے وزارتِ مواصلات کی بے ضابطگیوں کا پول کھول دیا۔

پاکستان پوسٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف۔ گریڈ 1 سے 15 تک غیر قانونی بھرتیاں، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق

ایک ارب 21 کروڑ سے زائد کا ٹیکا لگایا گیا۔ بھرتیوں کا اشتہار جولائی 2022 میں جاری ہو۔ 120 دنوں میں بھرتیوں کی ہدایت، لیکن بھرتیاں اگست 2023 تک جاری رہیں۔

خالی آسامیوں سے زائد بھرتیاں اور کوٹہ قواعد کی خلاف ورزی۔ وزارتِ مواصلات نے بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا اعتراف کر لیا۔ تحقیقاتی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے بھانجوں کی گرفتاریاں،جمائما گولڈ اسمتھ میدان میں آگئیں،حکومت پر تنقید

متعلقہ خبریں