اہم خبریں

مہنگائی بے قابو،عوام کا بھرکس نکل گیا،جا نئے مہنگی ہو نے والی اشیا بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 4 اعشاریہ 07 فیصد بڑھ گئی۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق

گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گیس نرخوں میں فی ایم ایم بی ٹی یو 590 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 19 روپے تک بڑھ گئیں.

ایک ہفتے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے تک کا اضافہ۔ گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 11 روپے سے زیادہ کے مہنگے ہوئے۔ دہی، تازہ دودھ، چاول، دال مسور، بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل

مزید پڑھیں :لاوا پک رہا ہے، باہر آنے کی تیاری میں ہے،بیرسٹرعمیرنیازی

متعلقہ خبریں