چکوال( نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر چکوال میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا اور بجلی کی تمام کئی کلو میٹر تک تمام لائنیں کھمبوں سمیت گرے پڑے ہیں جس سے بجلی کا تمام نظام معطل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔
چکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔
چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج چکوال کا دورہ کریں گی۔
مزید پڑھیں:شراب و اسلحہ برآمدگی کیس! علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری