اسلام آباد(اے بی این نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے مارچ اور اپریل میں ہونے والے میٹرک یا سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پرائیوٹ سکولوں میں طلبا کے مابین بہترین نمبر حاصل کر نے کیلئے سخت مقابلہ تھا اس مقابلے میں دی ایجوکیٹرز خیابان سرسید کی طالبہ مناہل خان نے 1068 نمبر حاصل کر کے ریجن بھر میں اول پو زیشن حاصل کی اس موقع پر مناہل نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کے مر ہوں منت ہے اور سر امتیابٹ نے ہمیں ایسا زبر دست نظام تعلیم دیا جس کی وجہ سے یہ تما م کامیابی ملی چونکہ میٹرک ایک بنیاد ہو تی ہے اور انشااللہ اسی وجہ سے میں آگے مزید تعلیم میں نمیا پوزیشن حاصل کرو ں گی
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا گیا ہے اور طلباء اپنے 2025 میٹرک کے نتائج ایف بی آئی ایس ای کے شائع کردہ سرکاری گزٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔اس سے پہلے ایک نوٹیفکیشن میں، FBISE نے اعلان کیا کہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ I اور II، جسے عام طور پر میٹرک کے امتحانات کے نام سے جانا جاتا ہے، کلاس 9 اور 10 کے نتائج کا اعلان بدھ، 16 جولائی 2025 کو دوپہر 1:30 بجے کیا جائے گا۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نتائج کی تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ ایونٹ کو ایف بی آئی ایس ای کے آفیشل چینلز کے ذریعے فیس بک اور یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔طلباء ان سرکاری طریقوں کے ذریعے اپنے نتائج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:آن لائن پورٹل: www.fbise.edu.pk پر جائیں اور اپنا رول نمبر درج کریں۔SMS سروس: FB [space] رول نمبر کی شکل میں 5050 پر SMS بھیجیں۔
موبائل نوٹیفکیشن: جن طلباء نے اپنے داخلہ فارم میں اپنا فون نمبر درج کیا ہے وہ بھی اپنے نتائج براہ راست ایس ایم ایس کے ذریعے وصول کریں گے۔
مزید پڑھیں :