اہم خبریں

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال،معدنی وسائل ،پالیسی اصلاحات اور خود کفالت کی جانب موثر پیش رفت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو قائم ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں، اور اس عرصے میں ادارے کی مربوط حکمت عملی نے خاص طور پر معدنی شعبے میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔

شفاف پالیسیوں، سرمایہ کار دوست ماحول اور تیز رفتار فریم ورک کے ذریعے ملک میں قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور صنعتی خودکفالت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ریکوڈک، سینڈک اور دیگر بڑے منصوبوں میں نما یا ں پیش رفت ہوئی ۔

ان منصوبوں کو سعودی عرب، چین، امریکہ اور کویت جیسے اہم عالمی شراکت داروں کی معاونت حاصل رہی، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کو بھی تقویت ملی۔اس عرصے کے دوران نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام عمل میں آیا، جبکہ یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک نے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال کیا۔

مائننگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن جیسے طریقوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا، جس سے نہ صرف شفافیت کو فروغ ملا بلکہ عملدرآمد کی رفتار بھی بڑھی۔ایس آئی ایف سی کی دو سالہ کارکردگی نے معدنی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ خودکفالت اور اقتصادی استحکام کی جانب بھی مؤثر پیش قدمی کی ہے۔ یہ حکمت عملی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کی خارجہ پالیسی دکھاوے اور نعروے بازی تک محدود،بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

متعلقہ خبریں