اہم خبریں

بھا رت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن وترقی کونشانہ بنارہاہے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن وترقی کونشانہ بنارہاہے۔ فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگردگروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب ۔ کہا ریاستی ادارے۔ عوام کی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاپاکستان آرمی ہرخطرے کا بھرپورجواب دینے کےلئے تیار ہے۔ دشمن کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے۔ چاہے اندرونی ہویابیرونی۔ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے ۔ پاکستان کامستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے۔ بھارتی پراکسی واراب چھپی نہیں۔ کھلی جارحیت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں