کراچی (اے بی این نیوز )کراچی کنگز کے مالک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ علی ترین نے ملتان سلطانز کی ٹیم پر بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے پہلی بار پی ایس ایل میں انٹرنیشل منیجمنٹ متعارف کرائی ہے۔ علی ترین پی ایس ایل میں خاتون کوچز لیکر آئے ہیں۔ پی ایس ایل شروع ہونے سے تین ماہ قبل علی ترین غیر ملکی کوچز کو پاکستان لاکر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرواتے ہیں۔ ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے بہت سارے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ علی ترین اپنے مرحوم چچا عالمگیر ترین سے بہتر ٹیم کو لیکر چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے علی ترین کے پی ایس ایل کے بارے میں جذبے اور کرکٹ سے پیار پر کوئی شک نہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی ، شاہد خٹک اور شہریار آفریدی میں تکرار، شیر افضل مروت کی جملے بازیاں
