اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کے 10 افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،حاکم خان سر فہرست

اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد پولیس کے 10 افسران کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے 10 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (DSPs) کو گریڈ 18 میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی، سیکرٹری وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

ترقی پانے والے افسران میں حاکم خان ،محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ۔ عابد اکرام، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ،سجاد حیدر شاہ اور حسن رضا شامل ہیں ۔ ترقی کے بعد یہ تمام افسران ایک سال کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 6(2) اور سول سرونٹس (تقرری، پروموشن اور تبادلہ) رولز 1973 کے رول 21 کے تحت پروبیشن (تقرری کی آزمائشی مدت) پر ہوں گے۔

یہ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ایڈمن-IV) حزب اللہ خان کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی نقول متعلقہ حکام اور اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ترقی پانے والے افسران کو ان کی خدمات، تجربے اور محکمانہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، جس سے اسلام آباد پولیس کی انتظامی استعداد میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان رہا؟ کونسا اقدام رکاوٹ بنا،کس ملاقات نے رہائی رکوادی،جانئے ہو شربا انکشافات

متعلقہ خبریں