اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔

مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر اور سوات میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور اور ہنزہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کی توقع ہے جبکہ قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان اور سبی میں بارش و برفبار ی کا امکان ہے۔ خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بار ش اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا

متعلقہ خبریں