لاہور ( اے بی این نیوز )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے 150 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اقدام ادارے کی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
ان ملازمین کو اب کام سے فارغ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی خدمات اب نہیں لی جائیں گی۔