اسلام آباد (اے بی این نیوز )الحمداللہ! اے بی این نیوز پرعوام کے اعتماد کے 2سال مکمل ہو گئے۔ اے بی این نیوز صحافت کے افق پر حق اور سچ کی آواز ثابت ہوا
اے بی این نیوز نے قوم کو نئی سو چ اور نئے انداز دیئے۔ 2سال کے قلیل وقت میں عوامی پذیرائی کا سفر کامیابی سے طے کیا ۔ اے بی این نیوز کے معیاری نشریات کے دو سال مکمل، شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب، کامیابیوں کا بھرپور جشن منایا گیا۔
اے بی این کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ان کے ہمراہ زمرد خان بھی تھے ان دونوں رہنماؤں نے اے بی این نیوز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف نےاے بی این نیوز کو دو سالہ کامیاب نشریات پر مبارکباد ی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اے بی این نیوز نے مختصر وقت میں غیر جانبدار اور مستند صحافت سے عوام کے دل جیتے۔ اے بی این نیوز کی دو سالہ نشریات، قومی و بین الاقوامی امور پر جامع تجزیے کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا۔
اور اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف و چیئرمین اے بی این نیوز، راجہ مہتاب خان نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے ٹیم کی محنت اور لگن کا کلیدی کردار ہے۔ سی ای او محسن بلال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا، کامیابی کو ان کی پالیسیوں کا ثمر قرار دیا گیا۔ – راجہ مہتاب خان نے مزید کہا کہ اے بی این نیوز کی دو سالہ کامیابی، پیشہ ورانہ صحافت اور شفاف رپورٹنگ کا نتیجہ ہے۔ اے بی این نیوزسچ کے سفر میں ہمیشہ عوام کے ساتھ رہے گا۔ اے بی این نیوز کی منزل ہے کہ ہم ہیں قوم کی سوچ۔
اس کے علاوہ ملک بھر سمیت دنیا میں جہاں جہاں اے بی این نیوز کے بیورو دفاتر موجود ہیں وہاں اے بی این نیوز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کیک کا ٹے گئے،پر وقار تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا نیز ہر جگہ اس بات کا عزم کیا گیا کی اے بی این نیوز مزید حق ،سچ اور عوام کی آواز بنے گا.
مزید پڑھیں :اسلام آباد غیر محفوظ ہو گیا،آبپارہ میں ڈکیتی کی واردات سیکورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی