اہم خبریں

کراچی میں بی ایل اے کے سات دہشت گرد گرفتار

کراچی ( نیوز ڈیسک )پولیس اور پاکستان رینجرز نے ہفتے کے روز کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر پولیس اور پاکستان رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صابر، ولید، عدنان، فیصل، محمد فہیم اور احسان پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 8 نائن ایم ایم پستول، 550 گولیاں، 16 موبائل فون، 2700 گرام تنزانیہ، اور 1280 گرام آئس، 4 وائی فائی ڈیوائسز، ایک موٹر سائیکل اور کرنسی برآمد کر لی۔

تفتیش کے دوران دہشت گردوں نے کالعدم بی ایل اے سے اپنی وابستگی اور مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور کالعدم بی ایل اے کی مالی معاونت کا اعتراف کیا۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کاشف دادا، نعیم دادا، کمال اور کاشف سندھو گروپ سے ہے۔تمام گرفتار دہشت گرد پولیس کو مطلوب تھے کیونکہ ان کے خلاف مختلف ایف آئی آر درج ہیں۔ جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ23نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں