اہم خبریں

راولپنڈی میں3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ،جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) امن و امان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ضلعی افسران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

حسن وقار چیمہ نے اعلان کیا کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں تین روز کے لیے ہر قسم کے عوامی اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں