اہم خبریں

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار کی کوشش میں ہلاک

ساہیوال(نیوز ڈیسک ) داسو پاور پراجیکٹ حملے کے دو ماسٹر مائنڈ دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا۔

حملہ پانچ دہشت گردوں کی منتقلی کے دوران ہوا جس میں حملے کا ماسٹر مائنڈ شامل تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد حسین اور ایاز موقع پر ہی مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سی روڈ کے قریب پیش آیا، ہلاک دہشت گردوں کے تین ساتھی مختلف وین میں سوار ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔واضح رہے کہ داسو حملے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کرنیوالوں کو بھاری جرمانے ہونگے،وزیر خزانہ

متعلقہ خبریں