اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ کے 25 دنوں کا ڈیلی الاؤنس ہر کھلاڑی کو 50 ہزار روپے دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے، کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے یومیہ الاؤنس دینے کی بات کی گئی تھی۔
ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 3 ہزار روپے کا ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی پالیسی یکم جنوری 2025 سے نافذ ہوگی۔ مزید یہ کہ قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی باقی ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ الاؤنس 25 روز کے حساب سے ہوگا۔
35 ہزار روپے یومیہ کے الاؤنس کی نئی پالیسی بھی یکم جنوری سے لاگو ہوگی اور کھلاڑیوں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی فنڈز آنے پر کی جائے گی۔