اہم خبریں

فرانس لبنان کیساتھ کھڑا ، آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا، فرانسیسی صدر

پیرس (اے بی این نیوز)فرینچ صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے میکرون نے لبنان کے لیے فرانس کی حمایت کا بھرپوراعادہ کیاہے۔

فرانسیسی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شیڈول ہے۔

ایمانیول میکرون نے سلامتی کونسل اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے آج غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو ہوا میں ہی مار گرایاہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے پربرطانوی چینل بی بی سی نے لکھا ہےکہ تل ابیب کی جانب حزب اللہ کا میزائل حملہ اسرائیل کے لیےموثر پیغام تھا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی جہادی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی بھرپورسکت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا

متعلقہ خبریں