راولپنڈی ( نامہ نگار) آج کا بچہ جو تعلیم حاصل کر ہا ہے وہ کل اس ملک کی ترقی کا ضامن ہو گا۔ بچوں کی تعلیم اور تربیت میں والدین اور خاص کر مائوں کا بہت اہم کردار ہو تا ہے پھر اس مین یہ بھی بات اہم ہے کہ آپ کا بچہ کس تعلیمی ادارے مین تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ ہی آپ کے بچے کا تعلیمی مستقبل سنوار سکتا ہے۔ جو قوم تعلیم یافتہ کو او کو ترقی کی منازل طے کر نے سے کو ئی نہیں روک سکتا۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے تعلیم یافتہ قوموں ہی نے اس دنیا کو مسخر کیا ان خیالات کا ظہار دی ایجو کیٹرز خیابان سرسید کے چئیرمین امتیاز بٹ نے سالانہ تقریب تقسین انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب میں طلبا ان کے والدین اور ان طلبا نے بھی شرکت کی جو یہاں اس کیمپس سے تعلم حاصل کر کے گئے اور آج وہ ڈاکٹر،سول انجینئر،کمیشنڈ آفیسر اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔ طلبا اوراور ان کے والدین نے معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے پر امتیاز بٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ خدمات کو بھی سراہا،تقریب کے آخر میں طلباکو ایوارڈز سے نوازا گیا اور اساتذہ کی جانب سے طلبا کو معیاری تعلیم دینے ہر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انعامات سے بھی نواز گیا،اس موقع پر سکول کی پرنسپل ثمینہ فرحان بھی مو جود تھیں،امتیاز بٹ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔