اہم خبریں

دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے استعمال پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنانے کیلئے پھلوں کے فلیور استعمال کررہی ہے۔

مزیدپڑھیں:کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ تمباکو انڈسٹری اسکولوں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنارہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بناناسنگین ترین جرم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں فروخت کیے جارہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پرپابندی لگائی جائے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہےکہ تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی کی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دی جائے۔

متعلقہ خبریں