اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونلز قائم کردیے، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نشستوں ،ضمنی الیکشن کیلئے اپیلیٹ ٹریبونلز
قائم کیے گئے،کےپی کی نشستوں کیلئے جسٹس نعیم انور، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فضل سبحان اپیلیٹ ٹریبونل ہیں،سندھ کی نشستوں کیلئے جسٹس شمس الدین عباسی اپیلیٹ ٹریبونل ہیں،بلوچستان کی نشستوں کیلئے
جسٹس عامر نواز رانا اپیلیٹ ٹریبونل ہیں،پنجاب کی نشستوں کیلئے جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف اپیلیٹ ٹریبونل،کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ
افسران کے فیصلے اپیلیٹ ٹریبونلز میں چیلنج کیے جاسکیں گے،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔