Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ راولاکوٹ ، پارہ چنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 5، پارہ چنارہ 3، دروش ایک، بگروٹ 3 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی5،کالام منفی 2اور گو پس میںصفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔