2018 میں ریلیز ہونے والی فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کے سیکوئل کی تیاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا ایک اور سیکوئل بننے جارہا ہے ۔اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ ، رواں برس 2 جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔ایکشن تھرلر،سائنس فکشن، ایڈونچرزم پر مبنی تھری ڈی فلم ہے ۔ ALLAHYAR and the 100 Flowers of GOD کو اسلام آباد کے ایک اسٹوڈیو میں تخلیق کیا گیا ہے۔یہ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے۔2018 میں ریلیز ہونے والی فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کہانی پاکستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے۔اللہ یار اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو لکڑی کا شکار کرنے والے روبوٹ کی دوڑ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔فلم میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیراور اظفر جعفری کی وائس اوورز شامل ہیں۔جب کہ علی ظفر، علی نور، صنم ماروی، بشریٰ انصاری اور گریہن بینڈ نے اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔فلم اللہ یار کی ہدایات ، مصنف اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان ہیں۔’ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا ہیں۔ فلم کی کاسٹ کو امید ہے کہ اس موسم گرما کی چھٹیوں میں بچے اللہ یار اینڈ دی فلولورز آف گاڈ کو بے حد انجوائے کریں گے۔