Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں دھند پڑنے کی توقع ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگراور ملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور رشکئی میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔