بالاکوٹ(اے بی این نیوز) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔این ایچ اے حکام کے مطابق بالاکوٹ گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے ۔
ہیوی مشینری کیساتھ چھ سے زائد گلیشئر کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ چھ ماہ سے بند تھا ۔بالاکوٹ بابو سر ٹاپ کے کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ٹاپ کا رخ کر لیا ۔
انتظامیہ کے مطابق بالاکوٹ دیامر انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیوں کو بھی فعال کر دیا ۔ بالاکوٹ شاہراہ بابو سر پر جی بی سکاوٹس اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق بالاکوٹ مانسہرہ گٹی داس چیک پوسٹ پر نفری تعینات کر دی گئی ہے۔بالاکوٹ گٹی داس اور شاہراہ بابو سر سیکورٹی تعیناتی سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟ سپارکو نے تاریخ بتادی