اہم خبریں

سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم کرانیکا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کے لئےپوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفاری پارک کے ڈائریکٹر سید امجد علی کے مطابق ہاتھی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

دوسری جانب سفاری پارک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہاتھی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو موت کی تحقیقات کرے گی جبکہ سفاری پارک میں ہاتھی مدھوبالا کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سفاری پارک میں موجود ہاتھی سونیا کی موت ہوگئی تھی۔ ہاتھی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی اور وہ پارک میں مردہ پایا گیا تھا۔ ہاتھی سونیا اور رانی پہلے ہی سفاری پارک میں موجود تھیں جب کہ ہاتھی مدھوبالا کو چند روز قبل چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزارعبور

متعلقہ خبریں