Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کرسمس کی آمد ،لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے درالخلافہ شہر لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کے احکامات پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔سی سی پی او نے پولیس افسران کو گرجا گھروں، اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈولفن اسکواڈ سمیت پی آر یو اور ایلیٹ ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔غلام محمد ڈوگر نے بتایا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔