لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’پنجاب ٹورازم اتھارٹی‘ کے قیام، ڈیزائن اور جامع پلان کے بارے میں تجاویز مانگ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے پالیسی اقدامات بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید سٹرلنگ کمیٹی کے خصوصی رکن ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی، صوبائی وزرائے اطلاعات، اقلیتیں، ٹرانسپورٹ اور مواصلات شامل ہوں گے۔ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی