اہم خبریں

کوہ پیماؤں کے لیے ہائی ماؤنٹین پرمٹ فیس میں 5000 ڈالر تک کا اضافہ

گلگت(نیوز ڈیسک )گلگت بلتستان حکومت نے دو بلند ترین چوٹیوں کی پرمٹ فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی کوہ پیما کی فیس میں 5000 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 8000 میٹر سے زیادہ بلندی والے دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس بھی 9000 ڈالر سے بڑھا کر 28000 ڈالر کر دی گئی ہے۔

کوہ پیمائی کے لیے پرمٹ فیس خزاں میں 2500 ڈالر اور سردیوں میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے پرمٹ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے اور غیر ملکیوں کے لیے ٹریکنگ فیس 100 ڈالر سے بڑھا کر 300 ڈالر کر دی گئی ہے۔

ایک کوہ پیما ایک اجازت نامے پر صرف ایک پہاڑی مہم جوئی کر سکے گا۔ ایک سے زیادہ پہاڑی مہم جوئی کے لیے علیحدہ اجازت نامے درکار ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور زیادہ اونچائی والے پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں

متعلقہ خبریں