اہم خبریں

ساحل سمندر پر بڑی تعداد میں زہریلی جیلی فش کی آمد،ماہرین نے خبردار کر دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک )حالیہ شدید طوفانوں اور بارشوں کے باعث کراچی کے ساحلوں پر جیلی فش کی بڑی تعداد میں آمد ہوئی ہے، جس سے شوقین شہری دو دریا کے ساحل کا رخ کررہے ہیں۔

سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ جیلی فش تیز سمندری لہروں کی وجہ سے ساحل پر آجاتی ہیں۔تاہم جیلی فش کی موجودگی ساحل سمندر پرآنے والوں کے لیے خطرہ بھی بن سکتی ہے، جیلی فیش کا ڈنک جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیلی فش کی کئی اقسام ہیں، جن میں سے کچھ زہریلی ہوتی ہیں۔جیلی فش سے بچائو کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ،اہم وجہ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں