اہم خبریں

پی ڈی ایم جماعتوں اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات رات نو بجے ہونگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان الیکشن شیڈول کیلئے مذاکرات آج ہونگے ۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی رضامندی سے مذاکرات کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا۔ دوسری جانب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات آج دن گیارہ بجے کے بجائے رات نو بجے ہونگے۔ […]

پی ڈی ایم شہبازشریف کی قربانی کا فیصلہ کرچکی ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،پی ٹی آئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت آئین سے انحراف پر بضد ،پی ڈی ایم شہبازشریف کی قربانی کا فیصلہ کرچکی ہے ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔آج لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ […]

پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف کومزید 3 ارب ڈالرکی فنانسنگ کا پلان دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دیدیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اے آئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملےگا۔تمام شرائط پوری کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت […]

عمران خان کا پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنےکا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، تحریک انصاف کا پی ڈی ایم کی ایک سالہ دورحکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔عمران خان ویڈیو لنک خطاب پر وائٹ پیپر کے نکات […]

پی ڈی ایم میں شامل لیکن حکومت کا حصہ نہیں ،قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی لاہور سے بھی کم : ڈاکٹر عبدالمالک

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا کہ ’وہ اپنے دور حکومت میں لاپتہ افراد اور عسکریت پسندی سے متعلق معاملات میں بے اختیار تھے اور ان معاملات پر ان سے پوچھا بھی نہیں جاتا تھا۔‘ ایکانٹرویو میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ’قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی […]

پی ڈی ایم ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا تو قوم سڑکوں پر نکلے گی، آج غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین […]

فل کورٹ کا مطالبہ غیر آئینی نہیں تو تشکیل میں کیا رکاوٹ ہے، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی، آئینی اور عدالتی بحران سے نکالنے کا واحد حل فل کورٹ ہے، فل کورٹ کا مطالبہ غیرآئینی نہیں تو پھر تشکیل میں کیا رکاوٹ ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے […]

پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن اس وقت ہوں جب پی ٹی آئی کرش ہو جائے، عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن اس وقت ہوں جب پارٹی کرش ہوجائے۔ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اس لئے تحلیل کیں کیونکہ آئین […]

ملک بھر میں ایک ہی دِن انتخابات ہونے چاہئیں، حکمران اتحاد

لاہور(اے بی این نیوز)حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے قراردیاہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دِن انتخابات ہونے چاہئیں ، غیرجانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کےبنیادی دستوری تقاضے سے انحراف ملک کو تباہ کن سیاسی بحران میں مبتلا کردے گا،یہ صورت حال ملک کے معاشی مفادات پر خود کش حملے کے مترادف […]

عمران خان سے مذاکرات،پی ڈی ایم نے راہ فرار اختیار کر لی،عدلیہ پر تنقید

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے نہ ہی ہم کوئی ڈائیلاگ کریں گے، عمران خان کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے 2018 میں لایا گیا، 2018 میں ہونے والی دھاندلی […]