اہم خبریں

ورلڈکپ 2023،وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرادیا

حیدرآباد دکن(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرادیا۔منگل کوحیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا، لیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز بناسکی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا باقاعدہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وارم اپ میچ،کیویزنے پاکستان کوپانچ وکٹوں سے ہرادیا

احمد آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر […]

وارم اَپ میچ، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پہلے وارم اَپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔جمعہ کو حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے 18.5اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پر 80رنزبنالئے،کپتان بابراعظم 36 اور وکٹ کیپر محمد رضوان 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔