ورلڈکپ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دھرم شالا(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023ء کے 21ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو دھرم شالا میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جو میزبان ٹیم نے 48 ویں اوور کی چوتھی […]
کینیڈا ،بھارت سفارتی کشیدگی عروج پر

اوٹاوہ ( اے بی این نیوز )کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکر گئی، کینیڈا کا بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان ، کینیڈ ین وزیرخارجہ کا کہنا ہے بھارتی حکام کو سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ […]
بھارت میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مختلف بیماریوں کا شکار

بنگلورو(نیوزڈیسک)بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیماری کا شکارہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ2023میں شرکت کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھار ت میں موجود ہے ،ذرائع نے بتایاکہ وائرل بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق اسامہ میر چار سے پانچ دن سخت بیمار […]
بھارت سے شکست،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کابیان سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں کہا کہ آج مشکل دن تھا، بھارت میچ جیت گیا۔بیان میں کہاگیاکہ اگلے میچ کیلئے ہم بنگلورو […]
ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا،7 وکٹوں سے شکست

احمد آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں چت کردیا۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پہلے بولنگ اور فیلڈنگ […]
ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کوجیت کے لئے 192 رنز کا ہدف

احمد آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نےروایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔ہفتہ کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی ،بھارت کو جیت کے لئے 192رنزکاہدف ملا ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑدینگے ، حسن علی

احمد آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں۔احمد آباد میں گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیت کے بعد […]
پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد شہر میں سیکیورٹی سخت، ڈرون اڑائے جائینگے

احمدآباد(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے۔احمد آباد پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی ڈرونز اڑائے جائیں گے۔ڈرونز سے اسٹیڈیم کے اطراف 5 کلومیٹر کے علاقے پر نظر رکھی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد […]
ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023ء کے نویں میچ میں بھارت کو افغانستان کو 8 وکٹوں سےہرادیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کوپہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دیا جو روہت شرما الیون نے 35 ویں اوور میں حاصل کرلی۔بھارت اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے ایک […]
کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا۔آئی سی سی نے پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق زینب عباس بھارت سے ’ذاتی وجوہات‘ کی وجہ سے گئی ہیں، انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں ۔