اہم خبریں

ایف آئی اے نے شوگرمافیا کیخلاف تحقیقات بند کردیں

لاہور(نیوزڈیسک) ایف آئی اے نے چینی کی قیمت میں دگنا اضافہ کرنے پر شوگر مافیا کے خلاف جاری تحقیقات بند کردیں۔ چینی کی قیمت 90 روپے سے اچانک 180 سے لے کر 200 اور 210 روپے تک پہنچا کر شوگر کارٹیلائیزیشن نے اربوں روپے کمائے جس پر نگراں حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا تھا […]

ایف آئی اے نے امریکا بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتارکرلئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے دو انسانی اسمگلروں کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں عبدالشکور صابر اور رشید احمد شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی ، ہنڈی حوالہ میں ملوث64 ملزمان گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)ایف آئی اے کراچی زون کا ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کےنتیجے میں 64 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپرتیئیس کروڑ پچپن لاکھ روپےسےزائد […]

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی ،4 انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں مسرت رشید، احمد جمشید، محمد عارف اور عبداللہ شامل ہیں۔ملزمان نے بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے۔

سائفر کیس ، ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سائفر کیس میں ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،پراسیکیوٹر ایف آئی نے کہا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کو پبلک نہیں کیا جا سکتا، آج ہم ایک درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے سوال […]

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ،ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی ،چیف جسٹس […]

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر اور کار برآمد کرلی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن […]

ایف آئی اے کی کارروائیاں،ملک بھر سے 63 کرنسی اسمگلرز گرفتار

اسلام آباد(نیوڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف 38 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے […]

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی گینگ کیخلاف بڑی کارروائی،24 کروڑ کی اشیاء برآمد کر لیں

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی ، 24 کروڑ کی اشیاء برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن ٹیم نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی آڑ میں فونز کی […]

پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیئے

لاہور ( اے بی این نیوز     )پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیئے،ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دیئے گئے ہیں،محکمہ خوراک کےمطابق چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی […]