فیفانے میچوں کی نگرانی کے لیے سعودی عرب کی پہلی خاتون کو بین الاقوامی ریفری مقررکردیا

ریاض(نیوزڈیسک)فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن تنظیم (فیفا) نے سعودی عرب کی انودالعسماری کابین الاقوامی ریفری کے طورپرتقررکیا ہے۔سعودی عرب کی خواتین کی پہلی قومی ٹیم کے آغاز کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد العسماری مملکت کی پہلی خاتون ریفری بن گئی ہیں۔العسماری عالمی ادارے کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی پینل میں شامل آٹھ سعودیوں میں سے ایک ہیں۔انھوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’میں سعودی کھیلوں کی تاریخ میں بین الاقوامی بیج حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ریفری بننے پرخوش ہوں‘‘۔اسی ہفتے پرتگالی فٹ بالراور پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح کرسٹیانورونالڈو نے النصر فٹ بال کلب کے ساتھ تاریخی معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قدم رکھا ہے۔سعودی عرب بین الاقوامی فٹ بال کے میدان میں اپنا نام بنارہا ہے۔فٹ بال سعودی عرب میں نمبر ایک کھیل ہے۔اس نے حالیہ برسوں میں خاص طورپرقطر میں دسمبرمیں ختم ہونے والے فیفاورلڈ کپ عالمی ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح حاصل کی تھی۔اس نے اس جیت کے بعد شہرت اور رفتار حاصل کرنا جاری رکھا ہے۔