لاہور(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،آج انگلینڈ کا سری لنکا سے ٹاکرا ہوگا ،دونوں ٹیموں کے لیے میچ جیتنا اہم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا 25 ویں میچ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کے درمیان ہوا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دیکھایا جائے گا ۔ یہ میچ ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکاکا 7 واں اور ٹیم انگلینڈ کا 8 واں نمبر ہے، سری لنکا نے چار میچز کھیلا ایک جیتا اورتین میں ناکام رہی جبکہ انگلینڈ نے چار میچز کھیل کر صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ۔
