کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ پاکستان سے دونوں ٹیسٹ میچز میں کافی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ٹیسٹ میچز کا دلچسپ ہونا اور آخری لمحات تک جانا اچھی نشانی ہے۔سرفراز احمد نے پوری سیریز میں زبردست کھیلا، ہم پر دباؤ رکھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مائیکل بریسویل نے کہا کہ دونوں میچز آخری روز اور آخری سیشن تک گئے، ہم پلہ مقابلہ رہا۔انہوں نے کہا کہ آخری لمحات میں کوشش تھی کہ ایک اچھی گیند ہو اور وکٹ ملے، وہی حکمت عملی رکھی، جو سارا دن میرے کام آئی۔کیوی کرکٹر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ میچ جیتنا ہے، فوکس وکٹ لینے پر تھا، جب نسیم نے شاٹ ماری تو ذہن میں آیا کہ پاکستان ہدف کی جانب جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب فیلڈر اندر ہوتے ہیں تو شاٹس لگنے کا چانس بھی ہوتا ہے، سرفراز احمد نے پوری سیریز میں زبردست کھیلا، ہم پر دباؤ رکھا۔مائیکل بریسویل نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد ہی پلیئر آف دی سیریز کے جائز حقدار تھے، پاکستان میں اب تک کا قیام اچھا رہا، اب نظریں ون ڈے سیریز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کا دلچسپ ہونا اور آخری لمحات تک جانا اچھی نشانی ہے۔