لاہور(اے بی این نیوز)آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر د ی ۔بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈکےجوروٹ چھٹےسےپہلےنمبرپر،کیوی کپتان کین ولیمسن بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی سےدوسری پوزیشن پرآگئے۔بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کےمارنوس لابوشین کاتیسراٹریوس ہیڈکاچوتھا نمبرقومی کپتان بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ4درجہ تنزلی کے بعد چھٹے،عثمان خواجہ ساتویں نمبرپرآگئے۔ بالنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے پر کھڑے ہیں۔بالنگ رینکنگ میں بھارت کےروی چندرن اشون کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔شاہین شاہ آفریدی بالنگ رینکنگ میں پانچویں سے ساتویں نمبرپرآگئے۔اولی رابنسن پانچویں اور نیتھن لیون چھٹے نمبرپرموجودہیں۔ آل راونڈرزرینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں موجود نہیں۔
